جیکب آباد: اساتذہ کا مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج

جیکب آباد ( انیس جکھراٹی): جیکب آباد میں اساتذہ کی تنظیم ’پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن‘ (پی ٹی اے) کی جانب سے اساتذہ کو سروس اسٹرکچر نہ دینے، ایچ ایس ٹی (HST) پروموشنز نہ کرنے اور بائیومیٹرک تبادلہ سسٹم ضلعی سطح پر منتقل نہ کرنے سمیت دیگر جائز مطالبات کی منظوری کے لیے ضلعی صدر عبدالجبار کھوسو کی قیادت میں مین پرائمری اسکول سے پریس کلب تک شدید احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں اساتذہ اور مختلف ملازم تنظیموں کے رہنماو¿ں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور محکمہ تعلیم و حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی اے کے ضلعی صدر عبدالجبار کھوسو اور دیگر رہنماو¿ں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے اعلٰی حکام کی طرف سے اپنے جائز مطالبات کے لیے اساتذہ کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا ترقیاتی سروس اسٹرکچر نہ دینے اور ایچ ایس ٹی پروموشنز کو التوا میں رکھنے کی وجہ سے سینکڑوں اساتذہ اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔رہنماو¿ں نے مزید کہا کہ بائیومیٹرک اور تبادلہ سسٹم کو ضلعی سطح پر منتقل نہ کرنے کے باعث مقامی اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیے صوبائی دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور محکمہ تعلیم کے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں