جیکب آباد، ہاری جدوجہد کمیٹی اور جے یو آئی کا دوداپور میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

جیکب آباد ( انیس جکھرانی): دوداپور میں ہاری جدوجہد کمیٹی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی مشترکہ اپیل پر کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا۔احتجاج کی قیادت ہاری جدوجہد کمیٹی کے رہنما مختیار علی کھوسو، جے یو آئی رہنما مولانا مولاداد کھوسو، عبدالباری بروہی اور دیگر نے کی، جس میں بڑی تعداد میں آبادگاروں اور شہریوں نے شرکت کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ حکومت اور حکام کی کسان دشمن پالیسیوں کے باعث مقامی آبادگاروں کو ہر سال لاکھوں روپے کا شدید مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں مہنگے داموں بیج، زرعی ادویات اور کھادیں فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ اس کے برعکس ہاریوں (کسانوں) سے فصلیں اور اناج انتہائی کم قیمت پر خریدا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں زراعت کا شعبہ تباہی کی طرف جا رہا ہے۔رہنماو¿ں نے مزید کہا کہ آبادگاروں کو ان کی سخت محنت کا مناسب معاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے شدید معاشی بدحالی کا سامنا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کسان دشمن پالیسیوں کا خاتمہ کیا جائے، آبادگاروں کو ان کے جائز حقوق اور سہولیات فراہم کی جائیں اور دھان (چاول) کی سرکاری قیمت میں اضافہ کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں