شاہ رکن عالم نوری کا سالانہ 713واں عرس مبارک

نوڈیرو (خلیل اللہ منگنیجو ) برصغیر پاک و ہند کے مشھور بزرگ حضرت شاہ رکن عالم نوری حضوری سہروردی قدس سرہ العزیز کا سالانہ 713واں عرس مبارک 5,6,7 جمادی الاول1447 ھ بمطابق 17 . 18 ,19 اکتوبر 2026 بروز ھفتہ ۔ اتوار ۔ پیر درگاہ عالیہ حضرت شاہ رکن عالم نوری حضوری رح قاسم باغ ملتان میں منعقد ہوگا۔ عرس کی تقریبات کا آغاز 5 جمادی الاول۴۴?ھ کو صبح 9 بجے مخدوم زادہ محمد زین حسین قریشی ،مخدوم زادہ مرید حسین قریشی مزار کو غسل دے کر کریں گے۔ جبکہ اس موقعہ پر تین روزہ زکریا کانفرنس بھی منعقد ہوگی جس میں ملک کے نامور عالم دین، مشھور نعت خوان، مختلف درگاہوں کے گدی نشین شرکت کریں گے۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نامور اسکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری سرانجام دیں گے، دوسری جانب نوڈیرو و گرد نواح سے عرس مبارک میں شرکت کے لیے ضلع صدر حسام الدین بھٹو، ضمیر حسین بھٹو، غلام مرتضیٰ جروار، ھادی بخش جروار، ساجد بھائی، عابد حسین بھٹو، شاد محمود بھٹو، عبد الرسول ناریجو، امام دین ابڑو، کریم بخش ابڑو، محمد بخش ناریجو، نیاز ناریجو، خدا بخش چاچڑ، عبد الکریم ابڑو، سائیں وسیم سومرو، منظور جروار، منیر جروار، بخت ناریجو، منیر ناریجو، سیٹھ عرفان جروار، محمد قاسم جروار، ساجد حیدری، ودیگر کی سربراہی میں ھزاروں کے تعداد میں مریدیں شرکت کریں گے ، دوسری جانب غوثیہ جماعت کے چیف خلیفہ امان اللہ درس، غوثیہ کامپلیکس کے انچارج احمد الدین چاچڑ نے کہا ھے کہ عرس مبارک میں لاکھوں مریدین شرکت کریں گے اور عرس مبارک کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں