خیبر پختونخوا میں کارکردگی دکھانے کے سوا کوئی آپشن نہیں، رانا ثناءاللہ

اسلام آباد ۔۔۔۔۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کارکردگی دکھانے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قومی اسمبلی خیبر پختونخوا میں ایمر جنسی نفاذ کی قرارداد کی منظوری دے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا ایک ہی مطالبہ ہے بلوچستان کو الگ کیا جائے، جو پاکستان توڑنے کی بات کر رہے ہیں، ان کے ساتھ کس طرح مذاکرات ہو سکتے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہی بیانیہ ہے، مجبوری میں خیبر پختونخوا میں قدم اٹھایا گیا، خیبر پختونخوا میں کارکردگی دکھانے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں