جیکب آباد ( انیس جکھرانی)جیکب آباد: تھانہ سول لائن کی حدود میں بسم اللہ باغ کے قریب پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ محمد رمضان ولد تاج محمد لاشاری، سکنہ فیملی لائن جیکب آباد۔ ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔ مقابلے کے دوران ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔
جیکب آباد: پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل