لاہور۔۔۔۔۔۔۔ملک میں ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی میں 0.57فیصد کے اضافے سے سالانہ بنیادوں پر11.97فیصد پر پہنچ گئی ۔ وفاقی ادار شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،6اشیا ءسستی اور 25کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں آٹا 5.69فیصد، مرغی 4.93فیصد مہنگی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق دال چنا 3.99اورٹماٹر 2.40فیصد مہنگا ہوا،پیٹرول 2.40فیصد، دال مسور 1.29فیصد مہنگی ہوئی،چائے 1.08، پکی ہوئی دال 0.98 اوردال ماش 0.91فیصد مہنگی ہوئی،ایک ہفتے میں ایل پی جی 0.57فیصد مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں کیلا 2.81فیصد اور ڈیزل 1.37فیصد سستا ہوا،آلو 0.89 اورچینی 0.37فیصد سستی ہوئی،حالیہ ہفتے گڑ 0.19اوردال مونگ 0.03فیصد سستی ہوئی۔ایک سال میں پیاز 100.24فیصد مہنگا ہوا، ایل پی جی 68.55فیصد مہنگی ہوئی، بجلی چارجز58.59فیصد بڑھ گئے،پیٹرول 47.52فیصد اورڈیزل 42.52فیصد مہنگا ہوا، سالانہ بنیادوں پرگندم کا آٹا 32.60فیصد مہنگا ہوا،مرچ پاﺅڈر 15.55، مٹن 15.02فیصد مہنگا ہوا،بیف 12.60، چکن 9.44فیصد مہنگا ہوا،سادہ ڈبل روٹی 8.99، دہی 8.08فیصد مہنگی ہوئی،ایک سال میں آلو 39.51، ٹماٹر 37.07فیصد سستے ہوئے، چینی 22.44، انڈے 18.88فیصد سستے ہوئے،نمک پاڈر 14.81، دال مسور 9.79فیصد سستی ہوئی،ایک سال میں گڑ 8.59، دال مونگ 8.37فیصد سستی ہوئی۔
سالانہ بنیادوں پرمہنگائی بڑھنے کی شرح 11.97 فیصد پر پہنچ گئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل