حکومت، اپوزیشن کی گاڑیاں کچے میں پھنسی ہیں، بیرسٹرگوہر

چارسدہ۔۔۔۔۔۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی گاڑیاں کچے میں پھنسی ہیں، انا ختم کریں، بیٹھ کر مذاکرات کریں، پی ٹی آئی اب بھی بامقصد مذاکرات کےلئے تیار ہے۔چارسدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے فی الحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے مولانا فضل الرحمان مذاکرات میں بہتر کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں