جیکب آباد ( انیس جکھرانی)جیکب آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات سے چھینی گئی دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں، جنہیں ضابطے کی کارروائی اور تصدیق کے بعد ان کے اصل مالکان کے سپرد کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، ایس ایچ او تھانہ دوداپور ایس آئی پی معشوق علی جکھرانی اور ان کے عملے نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران گڑھی خیرو کی حدود سے رمیز ملگانی کی چھینی گئی موٹر سائیکل بازیاب کر لی۔ اسی طرح، دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ محمدپور علی اکبر ملک اور پولیس ٹیم نے گزشتہ روز شہری عارف سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر کے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالک کے حوالے کر دی۔مالِ مسروقہ بحفاظت ملنے پر متاثرہ شہریوں نے ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر) فیضان علی اور متعلقہ پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب، ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر) فیضان علی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو شاباشی دی ہے اور ضلع بھر میں اسٹریٹ کرائمز اور چوری کی وارداتوں کی بیخ کنی کے لیے اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جیکب آباد: پولیس کی کامیاب کارروائیاں، چھینی گئی دو موٹر سائیکلیں برآمد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل