اسلام آباد۔۔۔۔۔۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کےلئے نامزد کردیا گیا ۔ ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ذرائع نے بتایاہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی جوڈیشل کمیشن کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا۔اس سے قبل فاروق ایچ نائیک نے نجی ٹی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دے رہا ہوں، اپنا استعفیٰ چیئرمین کمیشن کو بھجوا دیا۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کا فورم ہے، فاروق ایچ نائیک کمیشن میں پی پی پی کی جانب سے ممبر مقرر تھے۔بعدازاں مسلم لیگ (ن)کے رکن آفتاب شیخ نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی نامزدگی سینیٹ اور قومی اسمبلی سے جلد کر دی جائے گی۔ ن لیگ کا سینیٹ سے جبکہ پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے رکن بطور جوڈیشل کمیشن رکن نامزدگی کیا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کردیا گیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل