کراچی۔۔۔۔۔سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہی ہے، انفرااسٹرکچر، صنعتی و تجارتی رابطوں، پانی و نکاسی آب سمیت دیگر شہری سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ پورٹ قاسم سے ایم نائن تک لنک روڈ، ریڈ لائن اور یلو لائن سمیت اہم منصوبوں پر کام جاری ہے۔ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی پورٹ سے قیوم آباد تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے جیسے منصوبے بندرگاہ اور صنعتی علاقوں کو اہم شاہراہوں سے منسلک کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ کراچی پورٹ تا قیوم آباد کوریڈور کا مقصد مو¿ثر سفری و تجارتی رابطہ قائم کرنا، شہری سڑکوں پر بھاری ٹریفک کا دباو¿ کم کرنا اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی پورٹ کو قیوم آباد اور شاہراہ بھٹو کے ذریعے ایم نائن اور دیگر اہم شاہراہوں سے منسلک کرنے میں معاون ثابت ہوگا، جس سے صنعتی و تجارتی نقل و حرکت میں بہتری آئے گی۔سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ کا وڑن جدید کراچی کی تشکیل اور شہری سہولیات کو ایک مربوط نظام کے تحت ترقی دینا ہے۔ کراچی صرف سندھ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کا معاشی مرکز ہے، اس لیے شہر کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری دراصل ملک کی معاشی ترقی میں سرمایہ کاری ہے۔
کراچی کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری ملک کی معاشی ترقی میں سرمایہ کاری ہے، شرجیل میمن
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل