لاہور۔۔۔۔۔۔فوکل پرسن ینگ انجینئرنگ کونسل عثمان فاروق نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔فوکل پرسن کے مطابق سسٹم سے متعدد پاور ہاﺅس نکل گئے جن کا 16 اکتوبر تک واپسی کا امکان ہے جس سے بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا اور لیسکو سمیت تمام ڈسکوز میں صورتحال ابتر ہے۔عثمان فاروق نے بتایا کہ بجلی کے شارٹ فال سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ 3 سے 4 گھنٹے تک جا پہنچی ،گیس کے بعد ڈیزل اور پانی کی جنریشن بھی کم ہوگئی ہے۔دوسری جانب لیسکو ذرائع کے مطابق طلب بڑھنے سےشارٹ فال ایک ہزارمیگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے اور ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق لیسکو چیف کی ڈیمانڈ پر بھی بجلی کا کوٹا نہ بڑھایا جا سکاہے، سسٹم اس وقت ابتر صورتحال کا شکار ہے،آئندہ کچھ روزبدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل