پشاور۔۔۔۔۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر ہاﺅس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات ہوئی جس میں صوبے کو دہشت گردی سے بچانے کےلئے آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اتوارکومحسن نقوی کی گورنر ہاﺅس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر غور کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں گورنر اور وفاقی وزیرداخلہ کی صوبے کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔گورنر و وزیرداخلہ نے صوبے کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اتفاق ہوا کہ صدر اور وزیراعظم گورنر راج یا ایمرجنسی ضروری سمجھیں تو گورنر ہاﺅس آئینی کردار ادا کرےگا۔اعلامیے میں کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں سرکاری ہیلی کاپٹر اور وسائل کا استعمال عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہوگی۔ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا نے وفاقی وزیرداخلہ کو صوبے کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں غیریقینی صورتحال پر پولیس الرٹ ہے، مختلف اضلاع سے پولیس اہلکار پولیس لائنزطلب کرلیے گئے ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔
محسن نقوی کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل