اسلام آباد ۔۔۔۔۔پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ایمرجنسی یا گورنر راج سے حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم گورنر راج کی مذمت کریں گے، گورنر راج لگا تو ہم ہر آپشن استعمال کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفوں کا فیصلہ نہیں ہوا، مضبوط وفاق کے لیے خود مختار صوبہ بہت ضروری ہے۔
گورنر راج لگا تو ہم ہر آپشن استعمال کریں گے،بیرسٹر گوہر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل