کراچی۔۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیر کوبلاول ہاﺅس کراچی میں پارٹی کے سینئر رہنماﺅں اور سندھ کابینہ کے اراکین نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول ہاﺅس سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات کے دوران عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری میگا ٹرانسپورٹ منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور منصوبوں کی بروقت تکمیل سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔دریں اثنا رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی معاملات اور پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پارلیمان میں جاری قانون سازی، قومی اسمبلی کے امور اور آئندہ قانون سازی سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں اپنے محکمے کی کارکردگی، جاری ترقیاتی اسکیموں اور بلدیاتی خدمات کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔اعلامیے کے مطابق ملاقاتوں میں عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور پارٹی کے تنظیمی و سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری سے سینئر رہنماﺅں اور سندھ کابینہ کے اراکین کی الگ الگ ملاقاتیں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل