جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا 25 ستمبر کو بھرپور احتجاجی جلسے کا اعلان

لاہور(پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور نے عوامی حقوق اور پٹرولیم لیوی کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے زندہ دلانِ لاہور سے 25 ستمبر کو بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور کی جانب سے جاری کردہ اطلاعیہ میں کہا گیا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی آواز سے آواز ملاتے ہوئے ”لیوی بھتہ نامنظور“ کے مطالبے کو مو¿ثر انداز میں اجاگر کریں۔اطلاعیہ میں کہا گیا کہ عوامی حقوق کی جدوجہد کسی وقتی مرحلے کا نام نہیں بلکہ یہ عام آدمی کے معاشی مسائل اور اس پر عائد اضافی بوجھ کے خلاف مسلسل آواز ہے۔ اہلِ لاہور اپنے گھروں کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مہنگائی کے اثرات کو سامنے رکھتے ہوئے اس جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور نے اعلان کیا ہے کہ 25 ستمبر، شام 5 بجے، بھیکے وال موڑ، وحدت روڈ لاہور پر احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا، جس سے قائم مقام سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید خطاب کریں گیجماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور نے زندہ دلانِ لاہور سے اپیل کی ہے کہ 25 ستمبر کو شام 5 بجے بھیکے وال موڑ، وحدت روڈ پہنچیں اور عوامی حقوق کی آواز میں اپنی آواز شامل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں