کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید وسعت دینے کے لیے 500 الیکٹرک بسوں کی خریداری کی تیاری کرلی ہے اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے بسوں کی خریداری کی سمری کابینہ کو ارسال کردی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد صوبے کے مختلف شہروں میں مرحلہ وار نئی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ سندھ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید وسعت دے رہی ہے۔شرجیل انعام میمن کے مطابق سندھ حکومت کی ترجیح ہے کہ جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت صرف کراچی تک محدود نہ رہے، اسی مقصد کے تحت پیپلز بس سروس کے دائرہ کار کو مسلسل بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے روٹس متعارف کرانے کا مقصد شہریوں کو سستی اور بہتر سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ 50 ڈبل ڈیکر بسیں 30 نومبر تک سندھ پہنچ جائیں گی جنہیں مختلف روٹس پر چلایا جائے گا۔سینئر وزیر نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بسوں کی آمد سے مسافروں کو اضافی سفری گنجائش میسر آئے گی۔ قمبر شہدادکوٹ میں پیپلز بس سروس کے آغاز کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ قمبر، شہدادکوٹ اور دیگر علاقوں کے شہری جدید بس سروس کو سراہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کا منصوبہ سندھ کے پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں ایک اہم اضافہ ہوگا، جبکہ نئی الیکٹرک بسیں شہری علاقوں میں ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔
سندھ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید وسعت دے رہی ہے،شرجیل میمن
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل