فیصل آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ والے باز نہ آئے تو اچھی طرح سمجھا دیا جائے گا۔فیصل آباد میں رورل ہیلتھ سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کوئی شک نہیں مہنگائی نے ہر شہری کی زندگی کو مشکل بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی بنیادی وجہ پیٹرول کی قیمت ہے،یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت بڑھاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیا کے ہر ملک میں مہنگائی ہے، وجہ پیٹرولیم مصنوعات کا مہنگا ہونا ہے۔ کہیں سنا ہے کہ کسی ملک میں لانگ مارچ اور مار دھاڑ ہوئی ہو؟۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ لانگ مارچ والوں کو سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے، لانگ مارچ والے باز نہ آئے تو اچھی طرح سمجھا دیا جائے گا۔
لانگ مارچ والے باز نہ آئے تو اچھی طرح سمجھا دیا جائے گا: رانا ثناءاللہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل