جیکب آباد ( انیس جکھرانی) جمعیت علماءاسلام سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں عالمی پیس کانفرنس کی کامیابی کیلئے عوامی رابطہ مہم، تنظیمی اجلاس،اور عوامی اجتماعات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔جمعیت علماءاسلام سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں صوبائی قیادت مختلف اضلاع کا دورہ کرے گی، جہاں کارکنان اور ذمہ داران سے ملاقاتیں، تنظیمی اجلاس اور عوامی جلسے منعقد کیے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق10 اکتوبر لاڑکانہ ڈویڑن، جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ میں، 11 اکتوبر قمبر ڈویڑن، جامعہ عثمانیہ، خانپور روڈ، قمبر،12 اکتوبر میرپور خاص ڈویڑن، سلیم لان ٹیچنگ سینٹر، میرپور خاص، 13 اکتوبر 2026 سکہر ڈویڑن، جامعہ حمادیہ منزل گاہ سکہر، 17 اکتوبر کراچی ڈویڑن، جامعہ انوار العلوم، مہران ٹاو¿ن، کورنگی کراچی جنکہ شیڈول 18 اکتوبر جنوبی کراچی، 19 اکتوبر 2026 ملیر کراچی۔،20 اکتوبر 2026: کورنگی کراچی،پ21 اکتوبر جامشورو،22 اکتوبر نوابشاہ۔24 اکتوبر 2026، دادو،25 اکتوبر 2026 نوشہروفیروز اس کے بعد 11 اور 12 نومبر 2026 کو خیرپور میرس، 15 اور 16 نومبر کو قمبر شہدادکوٹ، جبکہ 17 اور 18 نومبر 2026 کو جیکب آباد میں پروگرام رکھا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق جیکب آباد میں 17 اور 18 نومبر کو تنظیمی سرگرمیاں اور عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس میں جمعیت علماءاسلام کے صوبائی، ضلعی اور مقامی ذمہ داران و کارکنان شرکت کریں گے۔مزید شیڈول کے مطابق 19 اور 20 نومبر کو شکارپور، 21 اور 22 نومبر کو کندھ کوٹ کشمور، 23 اور 24 نومبر کو گھوٹکی، 25 اور 26 نومبر کو سکھر جبکہ 28 اور 29 نومبر 2026 کو لاڑکانہ میں پروگرام ہوں گے۔جمعیت علماءاسلام سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صوبائی دوروں کے دوران امن عالم اجتماع تنظیمی امور کو مزید فعال بنانے اور کارکنان سے رابطہ مضبوط کرنے کے لیے مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
عوامی رابطہ مہم، تنظیمی اجلاس،اور عوامی اجتماعات کا شیڈول جاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل