علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹانکوں والی وائرل تصویر کی تصدیق کر دی

پشاور۔۔۔۔۔سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا پر وائرل اپنے ٹانکوں کی تصویر کی تصدیق کر دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پرانا زخم ہے، جو 9 مئی کے بعد حراست میں تشدد سے بنا تھا، اس کا علاج جاری تھا کہ تکلیف بڑھنے پر چند روز قبل سرجری کرائی، جس پر 9 ٹانکے لگے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس وقت بطور وزیراعلیٰ ایپکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم کے سامنے بھی معاملہ اٹھایا تھا، تاہم صحت کو بنیاد بنا کر پارٹی کے بعض افراد کا پروپیگنڈا انتہائی نا مناسب ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرز کے مشورے کے باوجود پارٹی سرگرمیاں جاری ہیں، 27 ستمبر کی کال کے لیے اسٹریٹ موومنٹ بھی چلا رہا ہوں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ٹانکے میری کمزوری نہیں بن سکتے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں