کراچی (پ ر)محکمہ ڈاک کے سینئر اور ہردلعزیز ساتھی، اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر فیڈرل بی ایریا ہیڈ پوسٹ آفس کراچی اور نیشنل آرگنائزیشن آف پوسٹل ایمپلائز (نوپ) کراچی سرکل کے چیف آرگنائزر خالد جمشید فاروقی محکمہ ڈاک میں اپنی 42 سالہ طویل اور شاندار ملازمت مکمل کرنے کے بعد19 ستمبر 2026 کو باعزت طور پر ریٹائر ہو گئے ہیں ان کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں 23 ستمبر 2026 بروز بدھ بوقت سہ پہر 3 بجے بمقام نگہت پیلس، راشد منہاس روڈ، گلشن اقبال، کراچی میں نوپ (ارشد جاوید گروپ) کراچی سرکل کی جانب سے ایک پروقار الوداعی تقریب و تقریبِ ریٹائرمنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس تقریب میں بانیِ نوپ ارشد جاوید بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائیں گے اور خالد جمشید فاروقی کی 42 سالہ محکمانہ خدمات کے اعتراف میں اپنے دستِ مبارک سے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کریں گے جبکہ اس الوداعی تقریب میں محکمہ ڈاک کے حاضر سروس، ریٹائرڈ ملازمین، یونین کے عہدیداران، کارکنان اور مختلف سرکلز اورڈویڑنز سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی
خالد جمشید فاروقی کی ریٹائرمنٹ پر پروقار تقریب 23 ستمبر کو منعقد کی جائے گی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل