عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، میر اعجاز حسین جکھرانی

جیکب آباد ( انیس جکھرانی): جیکب آباد کے قریب غلام شاہ بس اسٹاپ پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) لاڑکانہ ڈویڑن کے صدر اور قومی اسمبلی کے رکن (ایم این اے) میر اعجاز حسین جکھرانی کے اعزاز میں جکھرانی برادری کی جانب سے ایک پروقار چائے پارٹی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کا اہتمام میر جلال خان جکھرانی، ایاز خان جکھرانی، شیر علی خان جکھرانی اور میر ارشد خان جکھرانی کی طرف سے کیا گیا، میر اعجاز حسین جکھرانی کے ہمراہ میر عبدالرشید خان جکھرانی اور میر یاسین خان جکھرانی بھی تھے۔اس موقع پر علاقے کے معززین اور سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے میر اعجاز حسین جکھرانی کا زبردست استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی نے کہا کہ میں اپنے حلقے کی غیرت مند عوام کے ساتھ ہر وقت کھڑا ہوں اور ان کے دکھ سکھ کو اپنا دکھ سکھ سمجھتا ہوں۔ انہوں نے پختہ عزم ظاہر کیا کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور علاقے کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔تقریب میں یاروانی جکھرانی، دادوانی جکھرانی اور سانولانی جکھرانی سمیت علاقے کے معزز لوگوں حاجی محمد اشرف، عبدالوحید، عبدالقیوم، عبدالشکور، صحافی انیس احمد، نیاز خان، شاعر سراج حسین، یوسف خان، محمد یونس، عبدالرشید، برکت علی، عبدالجبار، فرحان علی اور میر ہزار نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں