جیکب آباد ( انیس جکھرانی) سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) کے بانی چیئرمین اور عظیم رہنما سید جلال محمود شاہ کی 65 ویں سالگرہ سندھ پریس کلب جیکب آباد میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب میں ایس یو پی کے ضلع? رہنماوں اور سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ صحافیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔سالگرہ کی تقریب کے دوران رہنماو¿ں اور شرکاءنے مل کر کیک کاٹا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنماو¿ں نے کہا کہ سید جلال محمود شاہ سندھ کے عوام کا فخر ہیں، جنہوں نے ہمیشہ سندھ کے حقوق، عوامی خدمت اور خطے کی ثقافت کی بقا کے لیے بے باک جدوجہد کی ہے۔تقریب میں شرکائ کی جانب سے ان کی قومی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر بارگاہِ الٰہی میں سید جلال محمود شاہ کی مکمل صحت یابی، تندرستی اور درازیِ عمر کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں تاکہ وہ قوم کی خدمت کا یہ سفر جاری رکھ سکیں۔سالگرہ کی اس پروقار تقریب میں ایس یو پی کے ضلعی رہنماو¿ں فدا حسین لکھن، امداد حسین سومرو، سلیم پنہور، آصف بروہی، ساجد رند، نبی داد مغیری، دلبر مغیری سمیت صحافیوں اسرار چانیو، زاید غازی ابیو، شیرباز چانیو اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
جلال محمود شاہ کی 65 ویں سالگرہ جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل