گڑھی خیرو،تیز رفتار کار کی ٹکر سے معصوم بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی

جیکب آباد (رپورٹ انیس جکھرانی) تیز رفتار کار کی ٹکر سے معصوم بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی، اسپیڈ بریکرز ختم کرنے کے خلاف ورثاءاور بھنڈ برادری کا احتجاج، پولیس نے کار اور دو ملزمان کو تحویل میں لے لیاتفصیلات کے مطابق گڑھی خیرو کے قریب محمد پور سے غلام شاہ روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے دو معصوم بچے کچل گئے۔ حادثے کے نتیجے میں 12 سالہ آصف علی ولد عیسیٰ بھنڈ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دوسرا بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں لاڑکانہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔حادثے کے خلاف فقیر نبی بخش تھہیم اور شربت تھہیم کی قیادت میں بھنڈ برادری کی جانب سے گوٹھ شورو تھیم میں شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔دوسری جانب، محمد پور پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تیز رفتار کار اور اس میں سوار دو ملزمان کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں