یومِ دفاع،جیکب آباد پولیس اور شہباز ایئر فورس کا مشترکہ فلیگ مارچ، شہر بھر میں الرٹ

جیکب آباد ( انیس جکھرانی)جیکب آباد: یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر امن و امان کے قیام اور شہریوں میں احساسِ تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جیکب آباد پولیس کی جانب سے سب ڈویڑن سٹی اور صدر میں ایک پروقار فلیگ مارچ کا اہتمام کیا گیا۔فلیگ مارچ کی قیادت ڈی ایس پی سٹی خدا بخش پہنور اور ڈی ایس پی صدر تنویر حسین شاہ نے مشترکہ طور پر کی۔ فلیگ مارچ میں سٹی اور صدر سب ڈویڑنز کے پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ ساتھ شہباز ایئر فورس کے افسران اور جوانوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔یہ فلیگ مارچ 15 مددگار سینٹر سے روانہ ہوا اور شہر کی اہم شاہراہوں بشمول قائداعظم روڈ، شکارپور روڈ، ایئرپورٹ روڈ، فیضانِ مدینہ روڈ، ایس پی چوک، سول ہسپتال روڈ، شکارپور روڈ اور شہباز ایئربیس کے اطراف کا گشت کرتے ہوئے دوبارہ 15 مددگار پر اختتام پذیر ہوا۔ترجمان جیکب آباد پولیس کے مطابق فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد یومِ دفاع کے موقع پر شہر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنا اور عوام میں تحفظ کے احساس کو فروغ دینا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیکب آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں