شٹر ڈاون ہڑتال نے حکمرانوں کو عوامی طاقت کا پیغام دے دیا: ثمینہ سعید

لاہور (پ ر)قائم مقام سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے ملک بھر میں آج کی کامیاب شٹر ڈاو¿ن ہڑتال پر تاجر برادری، عوام اور جماعت اسلامی کے کارکنان و ذمہ داران سے تہہ دل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ڈرانے دھمکانے، کارکنان و ذمہ داران کی گرفتاریوں اور تشدد کے باوجود تاجر برادری نے جس عزم، حوصلے اور استقامت کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ ملک بھر میں کاروباری مراکز کا بند رہنا اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ عوام مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، مہنگی بجلی، بھاری ٹیکسوں اور بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ سے شدید تنگ آ چکے ہیں۔ثمینہ سعید نے کہا کہ تاجر برادری نے اپنے کاروبار بند کرکے مہنگائی کے طوفان کے خلاف پ±رامن احتجاج کا حصہ بن کر عوام کے ساتھ یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ ہم ان کے اس جرات مندانہ اور اصولی کردار پر ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔گورنر ہاو¿س کے سامنے دھرنے کے مقام پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پ±رامن احتجاج عوام کا آئینی و جمہوری حق ہے، اس حق کو دبانے کے لیے دھمکیاں، گرفتاریاں اور تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ حکومت عوامی آواز کو طاقت سے دبانے کے بجائے مہنگائی اور معاشی مشکلات کے خاتمے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ آج کی کامیاب شٹر ڈاو¿ن ہڑتال نے حکمرانوں کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اب عوام کو محض وعدے نہیں، ریلیف اور عملی اقدامات چاہییں۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق، سستی بجلی، پٹرولیم مصنوعات کی مناسب قیمتوں، ٹیکسوں میں کمی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے اپنی پ±رامن جدوجہد جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں