لاہور/بشکک……وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورے پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچ گئے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف ایس سی او پلس سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔وزیراعظم ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتا حی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کریں گے۔دورے کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے رہنماﺅں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف سے دوطرفہ ملاقات کریں گے۔ملاقات میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم کے دورہ کرغزستان کے دوران تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی روابط، تعلیم، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔وفاقی وزرا جام کمال خان،عبدالعلیم خان اور عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچ گئے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل