جیکب آباد(رپورٹ انیس جکھرانی)جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے صوبائی وفد نے صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان کی قیادت میں جیکب آباد کا تنظیمی دورہ کیا۔ وفد میں فنانس سیکریٹری محمد اقبال سوھو، معاون صدر نیاز احمد راجپر اور معاون صدر اشرف جتوئی شامل تھے۔ جیکب آباد پہنچنے پر ضلعی عہدیداران و معاونین نے صوبائی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔تنظیمی دورے کے دوران جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے وفد نے جیکب آباد ضلع کے گزشتہ 8 ماہ کے تنظیمی ریکارڈ، کارکردگی، تنظیمی سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی عہدیداران نے ضلعی عھدیدران کی تنظیمی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مزید منظم، فعال اور مو¿ثر انداز میں جماعتی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر ضلعی صدر امیر بخش کٹبار نے سپاس نامہ پیش کیا اور ضلعی جنرل سیکریٹری جھانگیر بروھی نے تنظیمی رپورٹ پیش کی اس موقع پر صوبائی پریس ترجمان ڈاکٹر سعید اعوان نے تنظیمی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اصلاح المسلمین کا پیغام صرف اپنی ذات کی اصلاح تک محدود نہیں بلکہ محبت، امن، بھائی چارے، انسانیت کی خدمت اور معاشرے کی فلاح کو عام کرنا بھی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ دینِ اسلام کا حقیقی پیغام محبت، امن، رواداری اور خدمتِ خلق ہے، جسے اپنے کردار اور عمل کے ذریعے معاشرے تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ۔ ہمیں اپنی عملی زندگی میں اخلاص، نظم و ضبط، اتحاد اور خدمتِ خلق کو شعار بنانا ہوگا جماعت کے ہر ممبر کو اپنی ذمہ داری کو محض عہدہ نہیں بلکہ ایک امانت اور مشن سمجھتے ہوئے معاشرے کی اصلاح، نوجوان نسل کی رہنمائی اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔صوبائی وفد نے جیکب آباد کے تنظیمی عھدیدران اور معاونین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے تنظیمی نیٹ ورک کو مزید مضبوط، فعال اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار بنایا جائے گا۔ اجلاس دوران ضلعی قائدین میں خلیفہ عبدالغفار کیھر، خلیفہ علی نواز سرھیو، خالد علی کٹبار، محمد طاھر منجھو، خالد سومرو، عبدالوحید شیخ شامل تھے دورے کے اختتام پر خلیفہ محمد ایوب سولنگی نے ملکی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور دکھی انسانیت کی بھلائی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
ہمیں اپنی عملی زندگی میں اخلاص، اتحاد اور خدمتِ خلق کو شعار بنانا ہوگا ، ڈاکٹر سعید
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل