پاکستان یوتھ افیئرز کی نئی ایگزیکٹو باڈی کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان یوتھ افیئرز نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے، مو¿ثر قیادت کو فروغ دینے، جدت طرازی اور قومی ترقی کے لیے اپنی نئی تشکیل شدہ ایگزیکٹو باڈی کا باضابطہ اعلان کردیااعلان کے مطابق عبداللہ صدیقی کو چیئرمین، سعد علی کو صدر، شہروز شاہ بخاری کو نائب صدر اور محسن ملک کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایم شہزاد اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ڈائریکٹرشپ، نعیم خان ڈائریکٹر، صنم بلوچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر، معصومہ عمرڈائریکٹر پروگرام اور طوبیٰ صدیقی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیںعلاقائی اور رابطہ کاری کے شعبے میں زین الحسن چوہدری کو صدر پنجاب ڈویژن جبکہ حسن حیدر کوآرڈینیٹر منتخب کیا گیا ہے پاکستان یوتھ افیئرز کی نئی ایگزیکٹو باڈی نوجوانوں کے لیے ایسے مو¿ثر اور بامقصد اقدامات کی قیادت کرے گی جن کا محور نوجوانوں کو بااختیار بنانا، سماجی شمولیت، تخلیقی صلاحیتوں کا فروغ، قیادت سازی اور پائیدار قومی ترقی ہوگانئی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لاتے ہوئے انہیں قومی ترقی کے عمل میں فعال کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گےنوجوانوں کو بااختیار بنانا، پاکستان کو آگے بڑھانا پاکستان یوتھ افیئرز کا بنیادی عزم ہے نئی ایگزیکٹو باڈی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ملک بھر کے نوجوانوں کے ساتھ مو¿ثر رابطہ کاری کو فروغ دیا جائے گا اور ان کی صلاحیتوں، خیالات اور تخلیقی کاوشوں کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرامز، تربیتی سرگرمیوں اور سماجی منصوبوں کا انعقاد کیا جائے گا قیادت کے مطابق نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں بہتر مواقع، رہنمائی اور مثبت پلیٹ فارم فراہم کرکے معاشرے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے پاکستان یوتھ افیئرز مستقبل میں بھی نوجوانوں کی آواز کو مو¿ثر انداز میں سامنے لانے اور قومی ترقی کے سفر میں ان کی بھرپور شمولیت یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں