حکومت اپوزیشن کی جانب سے مضبوط حکمت عملی نہ ہونے کا فائدہ اٹھا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی جانب سے مضبوط حکمت عملی نہ ہونے کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت جس طرح کی قانون سازی کر رہی ہے اس کے لیے مضبوط اپوزیشن اتحاد بنایا ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد اسمبلی کے اندر ہی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں