تمام اضلاع میں تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنایا جائے گا، جابر حسین طاہری

جیکب آباد( انیس جکھرانی) روحانی طلبہ جماعت کے صوبائی رہنما تنظیمی دورے پر جیکب آباد پہنچے، ضلعی قیادت میں 8 ماہ کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی صوبائی قائدین میں روحانی طلبہ جماعت صوبہ سندھ زون 1 کے صدر جابر حسین لنڈ طاہری، سینئر نائب صدر ظفر علی اوگاہی طاہری، جنرل سیکریٹری محترم جناب الٰہی بخش عباسی طاہری اور پریس سیکریٹری محمود احمد راہوجو طاہری شریک تھے ضلعی رہنماو¿ں نے پھولوں کے ہار پہنائے اور استقبال کیا صوبائی قائدین کے اس دورے کا بنیادی مقصد ضلع جیکب آباد کی گزشتہ 8 ماہ کی تنظیمی کارکردگی،سرگرمیوں اور پیش رفت کا جائزہ لینے ضلعی عہدیداران سے رپورٹ حاصل کرنا اور آئندہ کے تنظیمی ٹاسکس اور ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر ضلعی ذمہ داران نے صوبائی قائدین کو ضلع جیکب آباد کی تنظیمی کارکردگی، مختلف سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی قائدین نے ضلعی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے کے لیے ضروری رہنمائی اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے ہدایات دیں۔صوبائی قائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روحانی طلبہ جماعت کے تنظیمی مشن، خدمت اور مثبت سرگرمیوں کو مزید مو¿ثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا اور تمام اضلاع میں تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنایا جائے گا اس موقع پر ضلعی قائدین میں صدر محمد حنیف جکھرانی، سینئیر رہنما مزار علی کہوسہ، محمد طاہر منجھو، فرحان علی کہوسہ، محمد ثاقب پنہور پریس سیکریٹری عمران علی و دیگر شریک تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں