کراچی(اسٹاف رپورٹر ) فیڈرل اردو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے اعزاز میں چھٹی گرینڈ گریجویشن تقریب کا شاندار انعقاد پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میں کیا گیا، جس میں طلبہ، والدین، اساتذہ کرام، معزز مہمانانِ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی تقریب میں فیڈرل اردو یونیورسٹی کے معزز اساتذہ ڈاکٹر سید مرشد رضا، ڈاکٹر اصغر دشتی، ڈاکٹر روشن سومرو، ڈاکٹر اقبال نقوی، ڈاکٹر الیاس خاکی اور ڈاکٹر ظفیر صدیقی نے خصوصی شرکت کی اور فارغ التحصیل طلبہ کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیاتقریب کے معزز مہمانوں میں ایڈووکیٹ طاہر اقبال ملک، ایڈووکیٹ سم سم علی رضا خان، ایڈووکیٹ ریاض حسین کورائی، شاریق جمال (رکن سندھ اسمبلی)، سرفراز احمد خان (کنٹری ہیڈ سلمان کارپوریشن)، عاطف اقبال (سی ای او ہائی کیو فارماسیوٹیکل)، محمد حنیف خان (سابق ڈسٹرکٹ گورنر روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271)، مرزا عالم بیگ (پیٹرن ریلیجنز فار پیس)، ہما اکرام اللہ (سیکریٹری جنرل ریلیجنز فار پیس ساوتھ ایشیا)، سید ذیشان ہاشمی (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ)، کبیر احمد (سی ای او ملٹی ٹیک کیمیکلز)، شوکت جیلانی (سینئر کنوینر ایف پی سی سی آئی لائ اینڈ آرڈر کمیٹی) اور سیدہ زہرہ شاہ (ہیومن رائٹس ڈیفنڈر)، علی رضا سینئر اینکر اے ار وائی، لیگل ایڈوائزرز گرینڈ گریجویشن سریمنی سعود خان اینڈ سقلین شامل تھے تقریب میں فارغ التحصیل طلبہ کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہا گیا اور انہیں اس اہم سنگِ میل کے حصول پر مبارکباد پیش کی گئی مقررین نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم، قابلیت اور کردار کے ذریعے ملک و قوم کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں تقریب کے انتظامات ایگزیکٹو ہیڈ رحمت اللہ خان خوشحال اور ایونٹ ڈائریکٹر قمر عباس کی سربراہی میں انجام دیے گئے اس موقع پر ایونٹ مینجمنٹ سپورٹ میں ایڈووکیٹ سید ذیشان ہاشمی نے بھی اہم کردار ادا کیا تقریب کی نظامت زبیدہ خان (مسٹریس آف سیریمونی) نے انجام دی جبکہ آرگنائزنگ ٹیم میں عریبہ ظہیر (اسسٹنٹ ہیڈ اینڈ کوآرڈینیشن سیکریٹری)، وجاہت شاہ (سیکریٹری آف اسٹیج آپریشنز)، انیزہ بتول (منیجر آف مارکیٹنگ اینڈ برانڈ اسٹریٹیجی)، ابراہیم جمیل (سیکریٹری آف میڈیا اینڈ پروڈکشن)، کلثوم بانو (ہیڈ آف رجسٹریشن اینڈ ریسپشن)، نثار خان آفریدی (سیکریٹری آف انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ) اور مریم خان (سیکریٹری آف پروٹوکول اینڈ گیسٹ ریلیشنز) شامل تھے شرکائ نے تقریب کے بہترین انتظامات، منظم انداز اور پیشہ ورانہ معیار کو سراہتے ہوئے اسے طلبہ کے لیے ایک یادگار اور کامیاب تقریب قرار دیا تقریب کے اختتام پر فارغ التحصیل طلبہ میں اسناد اور اعزازی شیلڈز کی تقسیم بھی کی گئی، جس پر طلبہ اور ان کے والدین نے مسرت کا اظہار کیا اس موقع پر ایڈووکیٹ سید ذیشان ہاشمی نے کہا کہ فیڈرل اردو یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ کی یہ تقریب ان کی محنت اور تعلیمی کامیابیوں کا خوبصورت اعتراف ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم، قابلیت اور مثبت کردار کے ذریعے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تقریب کے موقع پر سابق ڈسٹرکٹ گورنر روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 محمد حنیف خان نے کہا کہ گرینڈ گریجویشن تقریب میں شرکت میرے لیے باعثِ مسرت ہے، طلبہ کی کامیابی ان کے روشن مستقبل کی نوید ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شاریق جمال نے کہاکہ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات طلبہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انہیں مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے بھی تیار کرتی ہیںتقریب کے موقع پرایگزیکٹو ہیڈرحمت اللہ خان خوشحال نے کہا کہ چھٹی گرینڈ گریجویشن تقریب کے کامیاب انعقاد پر تمام فارغ التحصیل طلبہ اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش رہی کہ تقریب کے انتظامات کو بہترین، منظم اور پروفیشنل انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کے لیے یہ دن ہمیشہ یادگار رہے اس موقع پرایونٹ ڈائریکٹر قمر عباس نے کہا کہ اس شاندار تقریب کے انعقاد میں پوری ٹیم نے محنت، ذمہ داری اور بھرپور جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا انہوںنے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ تقریب میں طلبہ، والدین اور معزز مہمانوں نے انتظامات کو سراہا اور اسے ایک کامیاب اور یادگار ایونٹ قرار دیا۔
فیڈرل اردو یونیورسٹی کے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل