انتظامیہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں، احمد رند

جیکب آباد( انیس جکھرانی) تاج ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین احمد رند نے سندھ پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے “ایک شجر، ایک بشر” مہم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے شجر کاری مہم میں ضلعی انتظامیہ کے رویے پر شدید تحفظات ظاہر کیے۔احمد رند کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور علاقے کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے “ایک شجر، ایک بشر” مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس مہم میں عدم تعاون اور سست روی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیمیں اپنی مدد آپ کے تحت درخت لگانے کی کوششیں کر رہی ہیں، لیکن اگر مقامی انتظامیہ کا ساتھ شامل نہ ہو تو اتنی بڑی مہم کے نتائج خاطر خواہ حاصل نہیں ہو سکتے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں، پودوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ مکمل تعاون قائم کریں تاکہ انے والی نسلوں کو ایک پاکیزہ اور سرسبز ماحول دیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں