کراچی( اسٹاف رپورٹر )کلفٹن ڈیفینس کمیونٹی (CDC) کے زیرِ اہتمام منعقدہ ”جشنِ فتح و آزادی 2026“ کی تقریب سے محمد عمر فاروق علی ملک کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر کلفٹن نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور اس کی قدر و حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کلفٹن ڈیفینس کمیونٹی کی جانب سے اس پروقار تقریب کا انعقاد انتہائی قابلِ تحسین ہے جس میں شجرکاری اور تعلیمی سرگرمیوں کو شامل کیا گیا کینٹ بورڈ علاقے کی بہتری، صفائی اور سبزہ زاروں کی افزائش کے لیے عوام اور مقامی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا تاکہ ہم اپنے ملک کو مزید خوبصورت اور سرسبز بنا سکیں سیدہ ثروت حسن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساو¿تھ پرائمری نے کہاکہ جشنِ آزادی کے موقع پر بچوں کے ٹیبلو، تقریری مقابلے اور ملی نغمے ان میں حبِ الوطنی کا جذبہ بیدار کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں تعلیمی اداروں میں ایسے پروگرامز کا انعقاد بچوں کی کردار سازی اور ان کی استعداد کار بڑھانے کے لیے نہایت ضروری ہے سندھ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نئی نسل کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ قومی شعور فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے محظور علی ایس ایس پی ساو¿تھ نے کہاکہ عوام اور پولیس کے درمیان باہمی تعاون ہی امن و امان کے قیام اور ایک پرامن معاشرے کی بنیاد ہے آزادی کی خوشیاں امن و امان کے بغیر ادھوری ہیں اور ساو¿تھ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے کلفٹن ڈیفنس کمیونٹی کی جانب سے اس پرامن اور شاندار تقریب کا انعقاد لائقِ تحسین ہے، جہاں علاقہ مکینوں اور انتظامیہ نے مل کر آزادی کا جشن منایااس موقع پرعبد الرحمان بانی و صدر سی ڈی سی، کلفٹن ڈیفنس کمیونٹی نے کہاکہ سی ڈی سی کا مقصد صرف تقریبات کا انعقاد نہیں بلکہ علاقے کے مسائل کا حل اور شہریوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنا ہے ‘ہم سب کا پاکستان، خوشحال پاکستان’ کے نعرے کے تحت ہم نے تعلیمی و سماجی سرگرمیوں اور شجرکاری کو اس جشنِ آزادی کا حصہ بنایا ہے ہم تمام معزز مہمانوں اور شہریوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنایامحمود الحسن اعوان، چیئرمین کلفٹن ڈیفنس کمیونٹی نے کہا کہ جشنِ فتح و آزادی کے اس پرمسرت موقع پر ہم تمام انتظامی افسران، اساتذہ اور شائقین کو خوش آمدید کہتے ہیںہمارا مقصد اپنے بچوں اور نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں سے روشناس کرانا اور ایک مثبت معاشرے کی تشکیل کرنا ہے سی ڈی سی آئندہ بھی علاقے کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی.
کلفٹن ڈیفنس کمیونٹی کے زیرِ اہتمام ”جشنِ فتح و آزادی 2026“ کی تقریب کا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل