کراچی (اسٹاف رپورٹر) سکنِ شیزا ٹرسٹ نے ساو¿تھ ایشین ویمن ڈیولپمنٹ فورم (SAWDF) کے تعاون سے پرل کانٹینینٹل ہوٹل کراچی میں خواتین، بالخصوص باہمت (معذور) خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پروجیکٹ فیم (FAME) کا باضابطہ افتتاح کردیا منصوبے کا مقصد خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں ہنر، تربیت، روزگار اور معاشی خودمختاری کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ قومی معیشت میں مو¿ثر کردار ادا کرسکیںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکنِ شیزا ٹرسٹ کی بانی اور روحِ رواں ارم صائم نے کہا کہ پروجیکٹ فیم ایک سالہ منصوبہ ہے، جس سے 100 خواتین مستفید ہو سکیں گی منصوبے کے تحت مختلف شعبوں میں تربیتی پروگرامز، عملی ورکشاپس اور خصوصی ہنرمندی کے سیشنز منعقد کیے جائیں گے تاکہ خواتین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر باوقار روزگار حاصل کرسکیںانہوںنے ساو¿تھ ایشین ویمن ڈیولپمنٹ فورم کی وائس پریذیڈینٹ مریم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ خواتین اور معذور افراد کو معاشی سرگرمیوں کا حصہ بنانا صرف ان کی انفرادی زندگیوں میں مثبت تبدیلی نہیں لاتا بلکہ ایک مضبوط، جامع اور خود کفیل معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ارم صائم نے کہا کہ پروجیکٹ فیم کے ذریعے خواتین کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار اور معاشی خودمختاری کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی انہوںنے کہاکہ خواتین کی صلاحیتوں کو قومی ترقی کے لیے استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اگر خواتین کو مناسب تربیت، مواقع اور معاون ماحول فراہم کیا جائے تو وہ نہ صرف اپنے خاندانوں کی معاشی حالت بہتر بنا سکتی ہیں بلکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں بھی نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیںتقریب میں سماجی کارکنان، سول سوسائٹی کے نمائندگان، خواتین رہنماو¿ں، حکومتی و سیاسی شخصیات، تاجر رہنماو¿ں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی شرکاءنے پروجیکٹ فیم کو خواتین، خصوصاً معذور خواتین کے لیے شمولیت، مساوی مواقع اور معاشی خودمختاری کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیاتقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور تھے، جبکہ ریجنل ڈائریکٹر DEPD فرمان علی تنواری نے صدارت کی اس موقع پر خواتین کو بااختیار بنانے، معذور افراد کے لیے شمولیتی مواقع پیدا کرنے اور سماجی ترقی کے لیے خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز اور یادگاری تحائف پیش کیے گئے اعزازی شیلڈز حاصل کرنے والوں میں تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی الیکشن کمشنراعجاز انورچوہان تھے جبکہ صدرِ محفل اور ریجنل ڈائریکٹر DEPDفرمان علی تنواری،سیکریٹری طحہٰ احمد فاروقی ،کوآرڈینیٹر، وزیراعظم یوتھ پروگرام فہد شفیق ،صدر DWA، تمغہ امتیاز یافتہ جاوید رئیس کواعزازای شیلڈ سے نوازا گیااورجوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنرطاہر منظور خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹیبلشمنٹ آف جینڈر انکلوژن، ECP سندھ سید عبدالشاہ ،رکن صوبائی اسمبلی (MPA)ہالار منظور وسان ،رکن صوبائی اسمبلی (MPA)ڈاکٹر شاریق جمال ،رکن صوبائی اسمبلی (MPA)نصیر احمد ،رکن صوبائی اسمبلی (MPA)عبدالوسیم ،چیئرمین، تاجرانِ سندھ اتحادکاشف صابرانی، سرپرستِ اعلیٰ، تاجرانِ سندھ اتحاد اور ڈپٹی کنوینر، سپریم کونسل ٹریڈ الائنس یوسف قریشی ،در، بولٹن پلاسٹک مارکیٹ اور جنرل سیکریٹری، تاجرانِ سندھ اتحادمقصود فراز ، صدر، پیشنٹ پروٹیکشن سوسائٹی مرزا انتخاب عالم سمیت دیگر معزز شخصیات کو بھی یادگاری تحائف پیش کیے گئے تقریب میں حکومتی عہدیداران، سیاسی نمائندگان، سماجی کارکنان، تاجر رہنماو¿ں اور سول سوسائٹی کی بھرپور شرکت نے پروجیکٹ فیم کے آغاز کو مزید باوقار بنا دیا شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین اور معذور افراد کو مساوی مواقع فراہم کرکے ایک زیادہ جامع، بااختیار اور معاشی طور پر مضبوط معاشرے کی تشکیل کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گیتقریب کو پر وقار بنانے کےلئے سکنِ شیزا ٹرسٹ کی ٹیم جن میں جنرل سیکریٹری صائم تسلیم،پیٹرن ان چیف فیروز علی کامدی،جوائنٹ سیکریٹری حنا ءخان،جوائنٹ سیکریٹری شہزاد خان،وائس پریذیڈینٹ اریج خرم،وائس پریذیڈینٹ محمد ہارون،ایگزیٹو ممبرسونیا اشفاق،رضیہ پنجوانی،مہجبین اسامہ،ریحانہ گھبرانی،نسیم شیخ،نورین عباس اور دیگر نے اہم کر دار ادا کیا
اسپیشل خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پروجیکٹ فیم کا باضابطہ افتتاح
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل