معتبر بین الاقوامی اسکالرشپ کےلئے محمد احمد کا انتخاب سندھ اور پاکستان کےلئے باعث فخر ہے، وزیراعلیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان ایسوسی ایشن آف دی ڈیف یوتھ سیکشن (PADYS) کے سیکریٹری محمد احمد خان سے وزیراعلیٰ ہاو¿س میں ملاقات کی، جنہیں امریکا کی گیلاوڈیٹ یونیورسٹی، واشنگٹن ڈی سی کی جانب سے معروف ورلڈ ڈیف لیڈرشپ (WDL) اسکالرشپ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے گیلاوڈیٹ یونیورسٹی دنیا کا ایک ممتاز تعلیمی ادارہ ہے جو بالخصوص بہرے اور سماعت سے محروم افراد کی تعلیم و ترقی کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے ملاقات میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار، سیکریٹری محکمہ بااختیار افرادِ معذوری طٰحہ فاروقی، پاکستان ایسوسی ایشن آف دی ڈیف کے سی ای او عرفان ممتاز،ڈائریکٹر فرحت اقبال اور دیگر عہدیداران اور سماعت سے محروم برادری کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن آف دی ڈیف کے نمائندوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ محمد احمد خان کو ڈیف اسٹڈیز میں تین سالہ ماسٹر آف آرٹس پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جس کا آغاز موسم خزاں 2026 میں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ محمد احمد خان اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس آکر حاصل کردہ علمی اور بین الاقوامی تجربے کو ملک کی بہری برادری کی تعلیم، ترقی اور بااختیاری کے لیے بروئے کار لانے کا عزم رکھتے ہیںوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محمد احمد خان کو اس نمایاں اور قابلِ فخر کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک معتبر بین الاقوامی اسکالرشپ کے لیے ان کا انتخاب نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ اگر معذور افراد کو مساوی مواقع، معیاری تعلیم اور مناسب سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرسکتے ہیںسید مراد علی شاہ نے کہا کہ محمد احمد خان کی کامیابی ہزاروں نوجوانوں، بالخصوص بہری اور سماعت سے محروم برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ایک روشن مثال ہے ان کا کہنا تھا کہ عزم، محنت، تعلیم اور مواقع تک مساوی رسائی انسان کو مشکلات اور رکاوٹوں پر قابو پانے کے قابل بناتی ہے اور عالمی سطح پر کامیابی کے نئے دروازے کھولتی ہے وزیراعلیٰ سندھ نے شمولیت اور مساوی مواقع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سندھ معذور افراد ایکٹ 2018 کے تحت مختلف اقدامات پر عملدرآمد کررہی ہے تاکہ معذور افراد کے لیے مساوی حقوق، قابلِ رسائی سہولیات، تعلیم اور دیگر بنیادی مواقع کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے محکمہ بااختیار افرادِ معذوری (DEPD) اور محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کی نمایاں کامیابیوں کو تسلیم کرنے اور انہیں مزید آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسی کامیابیوں اور حوصلہ افزا داستانوں کو نمایاں کیا جانا چاہیے تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد حاصل ہو اور وہ تعلیم و ترقی کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب حاصل کریںوزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ محکموں کو پاکستان ایسوسی ایشن آف دی ڈیف کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے اور سندھ کی بہری و سماعت سے محروم برادری کے لیے تعلیمی، پیشہ ورانہ اور قائدانہ مواقع کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے قابلِ عمل تجاویز تیار کرنے کی بھی ہدایت کی محمد احمد خان نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے حوصلہ افزائی اور معاونت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس آکر ملک کی بہری برادری کی خدمت، تعلیم اور بااختیاری کے لیے اپنی صلاحیتیں اور تجربہ بروئے کار لائیں گے ملاقات کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے محمد احمد خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کو پاکستان کے نوجوانوں اور بالخصوص خصوصی افراد کے لیے امید، عزم اور کامیابی کی روشن مثال قرار دیاملاقات کے موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن آف دی ڈیف کے سی ای او عرفان ممتاز نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے خصوصی افراد اور ڈیف کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے تعاون اور دلچسپی قابلِ تحسین ہے انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ کی سرپرستی اور تعاون سے ڈیف افراد کو تعلیم، روزگار اور معاشرتی ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مزید مو¿ثر اقدامات کیے جا سکتے ہیںاس موقع پر ڈائریکٹر فرحت اقبال نے کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور انہیں معاشرے میں باعزت مقام دلانے کے لیے حکومت اور سول سوسائٹی کو مل کر مو¿ثر اقدامات کرنا ہوں گے انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے خصوصی افراد کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس حوالے سے عملی اقدامات جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں