ڈاکٹر حمیرا طارق کی بیرونِ ملک روانگی

لاہور (پ ر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق اپنی نجی مصروفیات کے سلسلے میں آج رات بیرونِ ملک روانہ ہو رہی ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر زبیدہ جبین نے صوبائی و حلقہ ناظمات اور اراکینِ مرکزی شوریٰ کو جاری کردہ مراسلے میں آگاہ کیا ہے کہ ڈاکٹر حمیرا طارق کی عدم موجودگی میں ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید قائم مقام سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔ڈاکٹر زبیدہ جبین نے بتایا کہ ثمینہ سعید نے قائم مقام سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری کا حلف اٹھا لیا ہے اور وہ اس دوران تنظیمی امور کو احسن انداز میں آگے بڑھائیں گی۔انہوں نے اس موقع پر دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ثمینہ سعید کو ان کی نئی ذمہ داریوں میں استقامت، اخلاص، حکمت اور کامیابی عطا فرمائے، انہیں یہ ذمہ داری احسن انداز میں ادا کرنے کی توفیق دے اور حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے لیے ان کی کاوشوں کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں