آج کا دن ہمارے اور تمام اہل وطن کے لیے انتہائی اہم اور خوشی کا دن ہے،میر ضیا ءلانگو
قلات(خ ن)یوم آزادی پاکستان کے تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے شانداراورپروقار ریلی کا انعقاد کیاگیا۔ریلی کی قیادت صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاءاللہ لانگوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ایس پی قلات سیدزاہد حسین شاہ ایف سی کرنل نوید نے کی۔ریلی میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان سیاسی قبائلی رہنماوں صحافی حضرات سکولوں اور کالجوں کے طلباءوطالبات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی ڈی سی کمپلیکس سے شروع ہوا شاہی دربار روڈ اور شہر کے مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے واپس ڈی سی کمپلیکس پر اختتام پزیر ہوا۔ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور پینافلیکس اٹھائے ہوے تھے جس پر پاکستان زندہ آباد اور 79 واں یوم آزادی مبارکباد کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ریلی کے موقع پر پولیس فورس کی جانب سے سکیورٹی کے موثر انتظامات کیے گئے تھے۔ریلی سے صوبائی وزیرداخلہ میرضیاءاللہ لانگو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن ہمارے اور تمام اہل وطن کے لیے انتہائی اہم اور خوشی کا دن ہے 1947 کو آج کے دن انگریز سامراج کا خاتمہ ہوا اور ہمیں ایک آزاد اور خود مختار ملک پاکستان ملا قائد اعظم محمدعلی جناح اور ہمارے بزرگوں کی دن رات محنت اور بے پناہ قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاءمیں سانس لے رہے ہیں ہمیں آزادی کی قدر کرنا چائیے ہم سب کو مل کر اپنے وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے کام کرناہے۔