کراچی ،سائٹ ایریا میں “سمال انڈسٹریل ٹاور ون، ٹو اور تھری” کا شاندار افتتاح

جیکب آباد( انیس جکھرانی) چیئرمین ایم ایچ ڈی گروپ فیضان ڈیڈی کی جانب سے کراچی کے متوسط طبقے اور چھوٹے تاجروں کے لیے سائٹ ایریا میں “سمال انڈسٹریل ٹاور ون، ٹو اور تھری” کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دینا، بے روزگاری کا خاتمہ اور نوجوانوں کو کم لاگت میں اپنا کاروبار شروع کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔منصوبے کی اہم خصوصیات اور معلومات درج ذیل ہیں یکجا سہولیات: ایک ہی چھت تلے شوروم، فیکٹری، سمال انڈسٹری، اور ورکشاپ کے لیے جگہ فراہم کی گئی ہے۔ مناسب کرایہ: چھوٹے تاجروں کی استطاعت کے مطابق ماہانہ 25 ہزار سے 40 ہزار روپے میں مختلف سائز کے یونٹس اور شورومز (خریداری و کرائے دونوں آپشنز کے ساتھ) دستیاب ہیں۔ بنیادی انفراسٹرکچر: تمام ٹاورز میں جدید فائر سیفٹی سسٹم، وسیع پارکنگ، 24 گھنٹے سیکیورٹی اور دیگر بنیادی سہولیات موجود ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ایچ ڈی گروپ فیضان ڈیڈی اور مارک پراپرٹی کے اونر عدنان تومبی نے بتایا کہ مختلف مقامات پر الگ الگ سیٹ اپ قائم کرنے کے بجائے ایک ہی جگہ تمام سہولیات ملنے سے کاروباری اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔ اس سے نہ صرف مقامی سطح پر تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کو نئی رفتار ملے گی بلکہ کراچی کی معیشت بھی مزید مضبوط ہوگی۔کراچی کے کاروباری حلقوں اور تاجر برادری نے ایم ایچ ڈی گروپ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے شہر کے درمیانے طبقے کو بااختیار بنانے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک انتہائی اہم اور مثبت قدم قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں