جیکب آباد ( انیس جکھرانی) جمعیت طلبہ اسلام کی جانب سے پاکستان زندہ باد، سندھ کی تقسیم نامنظور اور پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کے خلاف ایک احتجاجی جلوس مدرسہ تعلیم القرآن جیکب آباد سے نکالا گیا، جس کی قیادت جے ٹی آئی سندھ کے صدر اسامہ محمود ہالیجوی، جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا سلیم اللہ بروہی،جنید احمد بیرونی، محکم الدین بروہی، تاج محمود امروٹی،شیراز احمد چنا، مولاداد کھوسو، اسد اللہ جمالی، اور فضل الرحمان مہر ، منیب الرحمان بروہی نے کی۔ جلوس کے شرکائ مختلف راستوں سے پاکستان زندہ باد اور سندھ کی تقسیم نامنظور۔ میرٹ کا قتل نامنظور کے نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب جیکب آباد پہنچے، جہاں احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی وحدت اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سندھ کو تقسیم کرنے کی کسی بھی سازش کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ مقررین نے مزید کہا کہ پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کی پامالی نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے، بھرتیوں کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے، ناانصافی اور اقربا پروری کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔
سندھ کی وحدت اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اسامہ محمود ہالیجوی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل