جیکب آباد ( انیس جکھرانی) مہران پبلک اسکول شوروتھیم میں یومِ آزادی (14 اگست) کے حوالے سے ایک پروقار اور شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز طلبائ کے جوش و جذبے سے ہوا، جہاں طلبا و طالبات نے ملی نغمے پیش کرکے اپنے جذبہ حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا۔پروگرام کی صدارت اسکول کے پرنسپل رفیق احمد ملغانی اور وائس پرنسپل محمد رضوان جکھرانی نے کی۔تقریب کے دوران یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی طور پر کیک بھی کاٹا گیا، جس میں اساتذہ کرام محمد جنید جکھرانی، محمد طفیل جکھرانی، محمد علی جکھرانی، عمران جکھرانی، گلاب ابڑو سمیت طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ طلبا کی جانب سے قومی نغمہ “دل دل پاکستان، جان جان پاکستان” انتہائی خوبصورت انداز میں گایا گیا، جس نے تقریب میں موجود حاضرین سے زبردست داد حاصل کی۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے “پاکستان زندہ باد” کے زوردار نعرے بھی لگائے۔تقریب کے آخر میں اسکول کے پرنسپل رفیق احمد ملغانی نے بچوں کو یومِ آزادی کی تاریخ اور اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے معلومات فراہم کیں اور طلبا میں قومی جذبہ بیدار کرنے پر زور دیا۔
جیکب آباد: مہران پبلک اسکول شوروتھیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل