معاشی طور پر مستحکم ملک کی ترقی کی راہیں تیزی سے طے کر سکتا ہے، شیخ امتیاز حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر فورم کے صدر شیخ امتیاز حسین نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست کا دن تجدید عہد کا دن ہے جو ہمیں آزادی کا مطلب سکھاتا ہے پاکستا ن کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہو کر کام کریں کیونکہ معاشی طور پر مستحکم ملک کی ترقی کی راہیں تیزی سے طے کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج بالخصوص پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں ملک کی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو، قدرتی آفات ہوں یا قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز، پاک فوج نے ہمیشہ بے مثال جرات، قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے پوری قوم اپنی افواج کو ان کی عظیم خدمات اور لازوال قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ آج وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری طبقات اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کریںمضبوط اور متحد قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں، اس لیے ہمیں ایک پرامن، باوقار اور مضبوط پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے زرعی شعبے، صنعت، برآمدات، سرمایہ کاری اور نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی خود انحصاری، محنت، دیانت داری اور قومی وسائل کے مو¿ثر استعمال کے ذریعے ہی پاکستان معاشی چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی نئی راہیں ہموار کر سکتا ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ پاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر فورم ملک میں زرعی ترقی، غذائی خودکفالت، کسانوں کی فلاح اور قومی معیشت کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتا رہے گا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زرعی ترقی ہی مضبوط معیشت کی بنیاد ہے اور اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام، اتحاد اور خوشحالی عطا فرمائے، ہماری مسلح افواج کو مزید قوت دے، وطنِ عزیز کو ہر اندرونی و بیرونی خطرے سے محفوظ رکھے اور پاکستان کو دنیا کی ترقی یافتہ، خوشحال اور باوقار اقوام میں شامل فرمائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں