نوجوان کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، روزی خان

ڑوب(رفیق قیصرانی)یومِ آزادی 14 اگست 2026 کے سلسلے میں منعقدہ اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاحی میچ آج نہایت جوش و خروش سے کھیلا گیا۔ اس تقریب کا باقاعدہ افتتاح ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ڑوب، روزی خان نے کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کیونکہ کھیل صحت مند معاشرے، نظم و ضبط، اتحاد اور قومی یکجہتی کو فروغ دیتے ہیں انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو کھیل کے اصولوں، باہمی احترام اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ مقابلہ کرنے کی تلقین کی اور کامیاب اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں کھلاڑیوں، سرکاری حکام اور شائقینِ کھیل کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ پاکستان زندہ باد۔ ????

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں