مانچسٹر۔۔۔۔۔۔سابق صوبائی وزیر و رکنِ صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران سے مانچسٹر میں مسلم لیگ (ن) سے وابستہ رہنماو¿ں، کارکنوں اور دیرینہ سیاسی رفقاءنے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر موجودہ سیاسی حالات، عوامی مسائل اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئیسردار عبدالرحمن کھیتران نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور رہنماو¿ں سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کا باہمی رابطہ سیاسی عمل کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں اور کارکنوں نے سردار عبدالرحمن کھیتران کے ساتھ مختلف سیاسی و عوامی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے اختتام پر شرکاءنے باہمی تعاون اور سیاسی روابط کے سلسلے کو مزید مو¿ثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
سردار عبدالرحمن کھیتران سے مانچسٹر میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کی ملاقات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل