جعفرآباد پریس کلب کے صدر دھنی بخش مگسی کامرحوم ربنواز بہرانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

جعفرآباد ( مقصود احمد مہر)ضلع جعفرآباد پریس کلب کے صدر دھنی بخش مگسی نے مرحوم ربنواز بہرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بھائی ڈاکٹر سکندر علی بہرانی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر دھنی بخش مگسی نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے، تاہم اپنے عزیز کی جدائی کا غم ناقابلِ بیان ہوتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم میر ربنواز بہرانی کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے دورانِ تعزیت مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں