بلوچستان کا طویل ساحلی خطہ بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے غیر معمولی استعداد رکھتا ہے، بلال کاکڑ

کراچی۔۔۔۔۔بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ (BBOIT) کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) میں کراچی کی کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلیو اکانومی، سمندری وسائل، بحری حیات اور آبی زراعت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بالخصوص بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں جھینگے کی فارمنگ کے وسیع مواقع، سرمایہ کاری کے امکانات اور اس شعبے کی ترقی کے لیے جدید طریقہ کار پر بھی گفتگو ہوئی۔ وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کا طویل ساحلی خطہ بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے غیر معمولی استعداد رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی شعبے کے باہمی تعاون سے آبی زراعت اور سمندری وسائل کی پائیدار ترقی کو یقینی بنا کر نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں بلکہ ملکی معیشت کو بھی مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں AquaVision Consultants (Private) Limited کے ڈائریکٹرز آصف رشید اور عادل امجد نے بھی شرکت کی۔ شرکاءنے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں جھینگے کی فارمنگ اور دیگر آبی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور نجی شعبے کی م¶ثر شمولیت کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں