اسلام آباد۔۔۔۔۔راڈ پیک میں برفانی تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے پیماں میں سے 5 نیپالی پیماں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر حمزہ مراد نے بتایا کہ کوہ پیماں کی میتیں ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد پہنچائی گئیں، میتوں کو پمز ہسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سفری دستاویزات تیار ہونے کے بعد میتوں کو نیپال روانہ کردیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 1 ہفتے قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے، کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 کوہ پیماوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔حمزہ مراد کے مطابق پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔
براڈ پیک حادثہ، 5 نیپالی کوہ پیماں کی میتیں اسلام آباد منتقل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل