گوادر ۔۔۔۔۔۔۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی زیرِ صدارت یومِ آزادی 14 اگست 2026ءکی تقریبات کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں قومی دن کی تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے مختلف سرکاری محکموں کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نیعم جان سمیت ضلعی افسران اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں یومِ آزادی کی تقریبات کے انعقاد، قومی پرچم کشائی، سرکاری عمارات اور اہم شاہراہوں کی سجاوٹ و چراغاں، صفائی ستھرائی، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ سمیت انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، محکمہ مواصلات و تعمیرات، محکمہ صحت عامہ، محکمہ آبپاشی، لوکل گورنمنٹ اور چیف میونسپل آفیسر گوادر شہر میں سٹی برانڈنگ کے تحت 200 اسٹریمرز اور 4 بڑے پینا فلیکس بل بورڈز نصب کریں گے، جبکہ تمام سرکاری دفاتر کو 10 اگست 2026ءتک قومی پرچم، برقی قمقموں اور مناسب سجاوٹ سے آراستہ کرنے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں محکمہ تعلیم، یونیورسٹی آف گوادر، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر کو مرکزی تقریب کے لیے تقاریر، ملی نغمے، ٹیبلو، قومی یکجہتی پر مبنی خاکوں اور دیگر ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کی ذمہ داری بھی سونپی گئی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ھوا کہ 14 اگست کو اسسٹنٹ کمشنر گوادر کی قیادت میں یومِ آزادی فلیگ مارچ ریلی نکالی جائے گی، جس میں تمام سرکاری محکموں کے افسران، اہلکار اور مختلف ادارے شرکت کریں گے۔ اسی روز صبح 9:00 بجے ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں مرکزی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی، جہاں قومی پرچم لہرایا جائے گا، قومی ترانہ پیش کیا جائے گا اور وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیرِ صدارت یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل