امریکی ناظم الامور کی وزیر دفاع سے ملاقات

اسلام آباد……پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے اسلام آباد میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد اٰصف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی سیکیورٹی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔وزیرِ دفاع نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مسلسل رابطوں اور تعمیری بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی، جو باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل رابطے اور تعاون برقرار رکھنے کے حوالے سے دونوں فریقین کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں