سنجاوی(خ ن) اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی، مرمن کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی کو بھی مستحق خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کرنے یا انہیں ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی رقوم میں غیرقانونی کٹوتی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق، مستحق خواتین کی جانب سے زائد رقم وصول کرنے اور غیرقانونی کٹوتیوں سے متعلق موصول ہونے والی متعدد شکایات کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ادائیگی کے عمل، انتظامی امور اورمستحقین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔مرمن کاکڑ نے ادائیگی کے لیے آنے والی خواتین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ادائیگیوں، عملے کے رویے اور درپیش مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہر مستحق خاتون کو اس کی مکمل رقم بلا تاخیر اور بغیر کسی کٹوتی کے فراہم کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ خواتین کے ساتھ عزت، احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی ایجنٹ یا اہلکار غیرقانونی کٹوتی، مستحقین کے استحصال یا خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے ادائیگی مرکز میں شفافیت برقرار رکھنے، مناسب بیٹھنے کے انتظامات، صاف پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ مستحق خواتین کے حقوق کے تحفظ اور بی آئی ایس پی رقوم کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے اچانک معائنے اور مو¿ثر نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
کسی کو بھی مستحق خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کرنے یا انہیں ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مرمن کاکڑ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل