کوئٹہ (پ ر)ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ بلوچستان پولیس کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ حالات کے تناظر میں پولیس کی پیشہ ورانہ تیاری بروقت ردعمل اور حفاظتی اقدامات کو مزید مو¿ثر بنایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ زیارت دورے کے موقع پر اہلکاروں سے ملاقات کر تے ہوئے کیا ۔ ایس پی زیارت عبد المالک درانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی آئی جی پولیس لورالائی نے پولیس لائن اور تھانے کے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ایس پی زیارت عبد المالک درانی نے امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی لورالائی نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مرتب شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق مکمل چوکس رہتے ہوئے اپنے فرائض منصبی کو انجام دینے کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے، انہوں نے اہلکاروں کے حوصلے، فرض شناسی اور خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن و امان کے قیام اور دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قیام امن اور صوبے میں خوشحالی اور استحکام کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔
عوام کے جان و مال کا تحفظ بلوچستان پولیس کی اولین ترجیح ہے ،جنید احمد شیخ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل